منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

10 فروری, 2026 11:43

سندھ کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے پراپرٹی رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم بھی کی گئی ہے تاکہ سمندر پار پاکستانی اپنی جائیداد کی رجسٹریشن آسانی سے کروا سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب سیل ڈیڈ کی ایگزیکیوشن آن لائن ممکن ہوگی۔ سندھ کے 49 سب رجسٹرار دفاتر نادرا کے ساتھ منسلک ہیں۔ اوورسیز پاکستانی اب اپنے سفارتخانوں یا مشنز میں جا کر ڈیڈز کی ایگزیکیوشن کر سکیں گے۔

ڈیڈز ایگزیکیوشن کے لیے بائیومیٹرک ویری فکیشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نادرا کے مربوط ای رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق ہو گی۔ شہری سب رجسٹرار آفس یا پیپلز سروس سینٹر سے بائیومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔

اجلاس میں سندھ کابینہ نے 342 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کے لیے تصفیے کی تجویز پر بھی غور کیا۔ مقدمات میں پھنسے 635 پٹیشنرز کے لیے تصفیے کا فارمولا تیار کیا گیا ہے۔ تجویز کے مطابق 15 فیصد واجبات تین اقساط میں ادا کیے جائیں گے، جبکہ باقی رقم بارہ سالانہ برابر اقساط میں ادا کی جائے گی۔ ادائیگیوں کا آغاز جولائی سے ہوگا۔

مزید برآں، ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والے اداروں کے لیے سیس کی شرح کم کر کے 0.8 فیصد کرنے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ ایکسپورٹ سہولت اسکیم کے تحت دوبارہ برآمد ہونے والے سامان پر سیس کی مکمل چھوٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ نے یہ تمام تجاویز منظور کر کے صوبائی اسمبلی کو بھیج دی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔