پاکستانی فوجی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنا لوہا منوارہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Pakistani soldiers are proving their mettle in the war against terrorism, says Field Marshal Asim Munir
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنا لوہا منوارہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان آرمی ٹیمز اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پذیر ہو گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے، فیلڈ مارشل نے ٹیموں کی کارکردگی اور پروفیشنلزم کو سراہا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کثیر الملکی مقابلے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کا سبب بنتے ہیں، یہ مقابلے جدید جنگ کی صورتحال کو سمجھنے کا اہم ذریعہ ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ فوجی جوانوں کیلئے کردار، حوصلہ اور مقابلہ بازی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانی فوجی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنا لوہا منوارہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں 19ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی، امریکا، قطر، سعودی عرب، بحرین، مراکش، عراق کی ٹیموں نے شرکت کی، مصر، بنگلا دیش، سری لنکا، ترکیہ، ملائیشیا کی ٹیموں نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے بطور مبصر تقریب میں شرکت کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










