تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Rain Showers with Strong Winds and Thunderstorms; Meteorological Department Issues Major Forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا ہے۔
مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ اور کوہستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، ژوب اور موسیٰ خیل میں بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










