بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big News for Pakistanis Going Abroad for Employment
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بین الاقوامی سفر کرنے والوں کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔
مراسلے کے مطابق اب مخصوص ممالک کا سفر کرنے سے قبل گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔ یہ فیصلہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن 2005 کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد مسافروں اور عوامی صحت کو محفوظ بنانا ہے۔
محکمہ صحت نے صوبے کے تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو مسافر بیرونِ ملک روانگی سے قبل میننجائٹس ویکسین نہیں لگوائیں گے، انہیں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس ضمن میں متعلقہ مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویکسین لگوانے والے مسافروں کو فوری طور پر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کریں۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ویکسین سرٹیفکیٹ پر دوا بنانے والی کمپنی کا نام، بیچ نمبر اور ایکسپائری تاریخ درج ہونا ضروری ہوگا۔ اس کے بغیر سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین کا انتظام خود مسافر کو کرنا ہوگا اور حکومت اس کی فراہمی کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
محکمہ صحت کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی سفری اصولوں پر عمل کرنا اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کی منصوبہ بندی سے پہلے ویکسین سے متعلق تمام تقاضے مکمل کر لیں تاکہ کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












