ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن سے متعلق اہم اعلان ہوگیا

Important Announcement Regarding Pension for Retired Employees
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن اور طبی سہولیات سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سرکلر کے مطابق پنشن حاصل کرنے کے لیے اب لازمی ہے کہ تمام ریٹائرڈ ملازمین بینک میں پنشن اکاؤنٹ کھولیں۔ اس کے علاوہ بینک سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔
طبی سہولیات کے لیے پی آئی اے کی انشورنس کمپنی میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر رجسٹریشن کے لیے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ بایو میٹرک کروانا ہوگا۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2023 یا اس سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو 15 فروری تک ان نئے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔ اگر ریٹائرڈ ملازمین رجسٹر نہیں ہوں گے تو انہیں پی آئی اے میڈیکل سینٹرز کی سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












