بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

یو اے ای سواٹ چیلنج میں پاکستان اور چین نمایاں، بھارت کی شکست

11 فروری, 2026 12:11

یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 کے مقابلوں میں پاکستان اور چین کی ٹیموں کی کارکردگی نمایاں رہی جبکہ بھارتی ٹیم کو دو مختلف مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عالمی ایونٹ نے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا کہ جدید دور کی جنگی تیاری میں عملی مہارت، تربیت اور ٹیم ورک بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ بھارت کو پہلے مقابلے میں پاکستانی نیشنل سیکیورٹی یونٹ کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

بتایا گیا کہ سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے یرغمالیوں کے بچاؤ سے متعلق ایونٹ میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک اور مقابلے میں چین کی خواتین ٹیم نے رفتار، ہم آہنگی اور فائرنگ کی درستگی کے شعبوں میں بھارتی ٹیم پر واضح برتری حاصل کی۔

یہ مقابلہ دبئی پولیس کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں دنیا کے 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ایسے مقابلے عملی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا امتحان ہوتے ہیں جہاں تربیت، فوری فیصلہ سازی اور ٹیم ورک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کوآرڈینیشن کی کمزوری اور فائرنگ میں سست روی جیسے عوامل نمایاں دکھائی دیے۔ حقیقی میدان میں کامیابی سیاسی نعروں کے بجائے عملی مہارت اور مسلسل مشق سے حاصل ہوتی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی ٹیموں کی کارکردگی منظم تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور حقیقی منظرناموں کی مشق کی عکاسی کرتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔