جمعرات، 12-فروری،2026
جمعرات 1447/08/24هـ (12-02-2026م)

سی پیک اور چینی شہریوں پر حملے معاشی پیش رفت کو متاثر کرنے کی کوشش ہے

12 فروری, 2026 10:33

اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر پاکستان مخالف عناصر کی موجودگی اور بھارت کی سیاسی و سفارتی سرگرمیوں نے خطے میں پراکسی جنگ کے تاثر کو تقویت دی ہے۔ ان کے مطابق بعض حالیہ واقعات کو اسی وسیع تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں پر حملوں کو محض اتفاق قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ اسے خطے کی معاشی پیش رفت کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے اثرات پاکستان سے آگے بڑھ کر وسطی ایشیا تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

غریدہ فاروقی کے مطابق یہ کشمکش صرف سرحدی حدود تک محدود نہیں رہی بلکہ اطلاعاتی محاذ، میڈیا بیانیہ اور عالمی فورمز پر دباؤ بھی اسی حکمتِ عملی کا حصہ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں بیانیہ سازی بھی ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کب تک پراکسی سرگرمیوں اور بیانیہ سازی کے ذریعے خطے میں عدم استحکام کی کیفیت برقرار رکھی جائے گی۔ یہ صورتحال خطے کے امن اور ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

غریدہ فاروقی نے کہا کہ پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور حقیقی علاقائی تعاون کو ترجیح دی جائے تاکہ سکیورٹی اور معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔