بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے حکومت کا انقلابی فیصلہ

Government’s revolutionary decision for overseas Pakistanis
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن ایک انقلابی اقدام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے اوورسیز پاکستانی جائیداد کی خرید و فروخت میں درپیش مشکلات سے نجات حاصل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ای-رجسٹریشن سسٹم متعارف کروایا ہے۔ اس کے تحت بیرونِ ملک مقیم افراد اب رجسٹریشن دفاتر میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کے پابند نہیں ہوں گے۔ بائیومیٹرک اور چہرے کی تصدیق کے ذریعے پراپرٹی کی رجسٹریشن ممکن ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ای-اسٹیمپنگ نظام کے ذریعے ریونیو وصولی کے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جائے گا۔ اس سے شہریوں کو سہولت فراہم ہوگی اور وقت کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر کورٹس کو ٹریفک کورٹس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی شہریوں کو فوری انصاف دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سندھ ڈیولپمنٹ اینڈ مینٹیننس آف انفراسٹرکچر سیس کے تنازع کے حل کی منظوری بھی دی ہے۔ پراپرٹی کے واجبات کو تین مراحل میں ادا کرنے کی سہولت دی جائے گی تاکہ شہریوں پر مالی بوجھ کم ہو اور رجسٹریشن کے عمل میں آسانیاں پیدا ہوں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









