جمعرات، 12-فروری،2026
جمعرات 1447/08/24هـ (12-02-2026م)

گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اہم فیصلہ ہوگیا

12 فروری, 2026 10:45

پنجاب حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کی منتقلی کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط متعارف کروا دیے ہیں۔ ان قواعد کا مقصد نظام میں شفافیت، نگرانی اور انتظامی بہتری لانا بتایا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت سرکاری گاڑیوں کے استعمال، الیکٹرک وہیکلز کی خریداری اور افسران کو گاڑیوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب الیکٹرک گاڑیاں خریدنے سے قبل محکمہ خزانہ سے پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ، سرکاری گاڑیاں صرف گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو الاٹ کی جائیں گی۔ افسران کے لیے ماہانہ پیٹرول کی حد میں 25 لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

رجسٹریشن اور ملکیت کی منتقلی کے عمل کو بھی نئے نظام کے تحت زیادہ مربوط اور یکساں بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سے قانونی پیچیدگیوں میں کمی آئے گی اور جعلسازی یا غیر قانونی ٹرانسفر کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات پنجاب میں ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا حصہ ہیں، جس سے عوامی سہولت اور سرکاری نظم و نسق میں بہتری متوقع ہے۔

پالیسی کے تحت سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور الاٹمنٹ کے تمام مراحل سخت نگرانی کے تحت ہوں گے۔ اس اقدام سے مالیاتی شفافیت بڑھے گی اور وسائل کا غیر ضروری استعمال کم ہوگا۔ نئی پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہے اور متعلقہ اداروں کو اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔