بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ سنجیدہ ہے، نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس

بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ سنجیدہ ہے، نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور فوری اقدامات ضروری ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا معائنہ 16 فروری سے پہلے کسی ماہرِ چشم سے کرایا جائے۔ عدالت نے تاکید کی کہ معائنہ ایسے اسپیشلسٹ سے ہو جس پر خود بانی پی ٹی آئی بھی اعتماد کریں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا:
"بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔”
عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ طبی معائنہ پہلے معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں سے نہ کرایا جائے۔
بچوں سے بات چیت اور دیگر سہولیات
سماعت کے دوران عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بچوں سے بات چیت کرنے کی سہولت دی جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وکیل اور اٹارنی جنرل کا موقف
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
دریں اثنا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے طبی معائنہ خاندان کے ایک فرد کی موجودگی میں کرانے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









