پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتا دیا

When will the first day of Ramadan be in Pakistan?
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ ان کے مطابق اگر چاند اسی روز نظر آ گیا تو پہلا روزہ 19 فروری 2026 بروز جمعرات کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی۔ اس کے بعد 18 فروری کی شام چاند دیکھنے کے امکانات روشن ہیں۔ موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں اس روز موسم جزوی طور پر ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مختلف صوبوں کے لیے چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کر دیے ہیں۔ سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ، پنجاب میں شام 7 بج کر 8 منٹ اور بلوچستان میں شام 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کی شام تک چاند کی عمر مناسب حد تک ہو جائے گی، جس سے رویت کے امکانات بہتر ہوں گے۔ تاہم رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی شہادتوں اور سرکاری اعلان کے بعد ہی کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












