پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

Important news for passport applicants
رمضان 2026 کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے نئے اوقات کار اور فیس کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریجنل پاسپورٹ دفاتر، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز رمضان میں مخصوص شیڈول کے تحت کام کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد روزہ دار شہریوں کو آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کم وقت میں اپنی دستاویزات مکمل کر سکیں۔
اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک عام شہریوں کے لیے ٹوکن جاری کرنے اور سروس فراہم کرنے کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔ تاہم دفاتر کے عمومی اوقات صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گے۔
جمعہ کے روز عوامی سروس اور ٹوکن کا اجرا صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگا جبکہ دفاتر بدستور صبح 8:30 سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ہر روز دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک نماز کا وقفہ رکھا گیا ہے۔
حکام نے پاسپورٹ فیس کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ 36 صفحات والے پاسپورٹ کی عام فیس پانچ سال کے لیے 4,500 روپے اور دس سال کے لیے 6,700 روپے مقرر ہے۔ اسی پاسپورٹ کی فوری پروسیسنگ فیس بالترتیب 7,500 اور 11,200 روپے ہوگی۔
72 صفحات والے پاسپورٹ کی عام فیس پانچ سال کے لیے 8,200 روپے اور دس سال کے لیے 12,400 روپے ہے، جبکہ فوری سروس کے لیے 13,500 اور 20,200 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ 100 صفحات والے پاسپورٹ کی عام فیس پانچ سال کے لیے 9,000 روپے اور دس سال کے لیے 13,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کی فوری فیس 18,000 اور 27,000 روپے ہوگی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اوقات کار اسلام آباد کے آر پی او جی ٹین، لاہور کے گارڈن ٹاؤن، کراچی کے عوامی مرکز اور نادرا میگا سینٹرز پر لاگو نہیں ہوں گے۔ ان مراکز کے اوقات کار الگ ہوں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفاتر جانے سے پہلے متعلقہ مرکز سے معلومات ضرور حاصل کر لیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












