پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ اسپارکو کا اہم اعلان

When Will the First Day of Ramadan Be in Pakistan? Important Announcement by SPARCO
اسپارکو نے رمضان المبارک کے چاند کی متوقع رویت کی سائنسی پیشگوئی کردی ہے۔
ترجمان اسپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، 18 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے 48 منٹ ہوگی۔
ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریباً 59 منٹ متوقع ہے، فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 18 فروری کی شام چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
سائنسی پیشگوئی کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے، ترجمان اسپارکو کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی انحصار عینی شہادتوں پر ہوگا، اسلامی مہینے کے آغاز کا باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











