ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا اجرا کردیا

14 فروری, 2026 14:57

وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا اجرا کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے، بابرکت ماہ میں مسلمان دکھی انسانیت کیلئے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے، رمضان پیکیج سے ایک کروڑ 21 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خورونوش کا معیار انتہائی ناقص تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری کا عمل بھی تکلیف دہ تھا۔

     وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال اس فرسودہ نظام کو خیر آباد کہہ دیا، رمضان میں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حقداروں کو رقوم منتقل کی گئیں، مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔