حکومت کا کل اچانک عام تعطیل کا اعلان
WebDesk
15 فروری, 2026 14:48
حکومت کا کل اچانک عام تعطیل کا اعلان
آزاد کشمیر حکومت نے 16 فروری بروز پیر دارالحکومت مظفرآباد میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل مظفرآباد میں منعقد ہونے والی اوورسیز کشمیر کانفرنس کے باعث دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز شہر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ نجی کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، اور معزز مہمانوں کی آمد کے پیش نظر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔