جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنوں کا اعلان، کونسی شاہراہیں بند رہیں گی؟

جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنوں کا اعلان، کونسی شاہراہیں بند رہیں گی؟
کراچی: جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر کی 10 بڑی شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔
یہ احتجاج سندھ اسمبلی کے باہر گزشتہ روز پُرامن مظاہرین پر پولیس کی کارروائی کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
جماعت اسلامی کے مطابق اتوار 15 فروری کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں دھرنوں کی ممکنہ جگہوں میں شارع فیصل، شاہراہ قائدین، سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے، شاہراہ اورنگی، شاہراہ کورنگی، شاہراہ پاکستان، ماڑی پور روڈ اور دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے باہر بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں دھرنا دینے کی کوشش کی تھی، لیکن پولیس نے ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا اور لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، جس کے دوران متعدد کارکن گرفتار بھی ہوئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










