اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

خیرپور: مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

15 فروری, 2026 08:00

خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ بہاولپور سے کراچی جارہی تھی کہ راستے میں ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کوچ کا ڈرائیور بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کوچ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔