افغان سرزمین کسی ملک کو دھمکی دینے یا حملہ کرنے کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، عاصم افتخار

افغان سرزمین کسی ملک کو دھمکی دینے یا حملہ کرنے کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، عاصم افتخار
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کو دھمکی دینے یا حملہ کرنے کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں طالبان پابندیوں کی مانیٹرنگ ٹیم کی مدت میں توسیع پر پاکستان کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرارداد کی منظوری طالبان حکام کو واضح اور دو ٹوک پیغام دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کو دھمکی دینے یا اس پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ افغانستان کے لیے کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان کے پاس تنہائی یا امن اور خوشحالی میں سے ایک راستہ چننے کا اختیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ ٹیم اپنی رپورٹنگ کا عمل جاری رکھے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











