بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ جاری، بینائی میں واضح بہتری

PTI faces major blow!!! Two senior leaders resign
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے تفصیلی طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ 73 سالہ عمران احمد خان نیازی کا یہ میڈیکل چیک اپ 15 فروری 2026 کو خصوصی میڈیکل بورڈ نے مکمل کیا۔
میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز (پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔ معائنہ اڈیالہ جیل میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کی آنکھوں کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سنٹرل میکیولر تھکنس 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی ہے، جسے ماہرین نے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ متاثرہ دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 ہو گئی ہے، جو موجودہ مرحلے پر تسلی بخش ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق بغیر عینک دائیں آنکھ کی بینائی 6/24 جبکہ بائیں آنکھ کی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔ عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی 6/9 اور بائیں آنکھ کی 6/6 ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں آنکھوں کی موجودہ میڈیکل کنڈیشن کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔
آئندہ علاج اور ادویات
میڈیکل بورڈ نے آئندہ علاج اور ادویات بھی تجویز کی ہیں، جن میں:
- نیواناک آئی ڈراپس دونوں آنکھوں کیلئے روزانہ دو بار
- کو-سوپٹ آئی ڈراپس صرف دائیں آنکھ کیلئے روزانہ دو بار
- سسٹین الٹرا آئی ڈراپس دونوں آنکھوں کیلئے دن میں تین بار
- اینٹی-VEGF انجیکشن کی دوسری خوراک شیڈول کے مطابق
- مزید تشخیص کیلئے OCT اینجیوگرافی اور اینٹی-VEGF مکمل ہونے کے بعد FFA ٹیسٹ
بریفنگ اور اعتماد کا اظہار
میڈیکل بورڈ کے دورہ اڈیالہ جیل کے بعد بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پمز کا دورہ کیا جہاں ماہرین نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر مکمل بریفنگ دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور ذاتی معالجین نے جاری علاج اور فالو اپ پلان پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ دونوں ماہر ڈاکٹروں کے دستخط سے جاری کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









