کراچی: نامعلوم افراد جیولر شاپ سے کروڑوں روپے کا سونا لے اُڑے

کراچی: نامعلوم افراد جیولر شاپ سے کروڑوں روپے کا سونا لے اُڑے
کراچی: شہر کے ڈسٹرکٹ ویسٹ، اقبال مارکیٹ میں واقع معروف پرنس جیولرز کی دکان میں ایک بڑی واردات ہوئی ہے جس میں 30 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے چوری کر لیے گئے۔
جیولر ایوب خان نے اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 12 تاریخ کو دکان کو معمول کے مطابق بند کیا گیا تھا، لیکن 14 تاریخ کو جب کاریگروں نے دکان کھولی تو باکس خالی پایا گیا۔
ایوب خان کے مطابق دکان کے پیچھے جا کر دیکھا تو دیوار ٹوٹی ہوئی تھی، اور ہمارا ذاتی بنا ہوا سونا جس کا وزن 7,064 گرام تھا، غائب تھا۔ اس کے علاوہ کچھ ہیرے اور مختلف قیمتی سامان بھی غائب ہو چکا تھا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








