پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ ہوگیا

16 فروری, 2026 08:45

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا معائنہ مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل پینل نے اڈیالہ جیل میں تقریباً دو گھنٹے تک ان کا تفصیلی چیک اپ کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم قریشی (الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال) اور ڈاکٹر محمد عارف نے معائنہ کیا۔ ڈاکٹر عارف نے 24 اور 25 جنوری کی رات آنکھ کا پروسیجر بھی کیا۔
بتایا گیا ہے کہ آنکھ کی حالت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور لگائے گئے انجکشن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ بانی کو وقت پر دوسرا انجکشن لگانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تازہ میڈیکل رپورٹ سے اپوزیشن قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور دو اپوزیشن رہنماؤں کو علاج میں بہتری کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ماہر ڈاکٹرز رائے دیں گے کہ بانی کو اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں معائنے کی مکمل تفصیلات شامل ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔