پاکستان میں پہلے روزے کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

Important news emerges regarding the first day of fasting in Pakistan
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا آغاز 19 فروری 2026 سے ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کی شام نظر آنے کا امکان ہے، یعنی 29 شعبان 1447 ہجری بروز بدھ چاند دیکھنے کے امکانات ہیں۔
فلکیاتی معلومات کے مطابق چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی۔ 18 فروری کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہوگی۔
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جس سے چاند کو آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر علاقوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے، جو رویتِ ہلال کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











