مظفرآباد میں اوورسیز کشمیریز کنونشن، سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے مواقع پر غور

مظفرآباد میں حکومتِ آزادکشمیر کے زیر اہتمام اوورسیز کشمیریز کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے اوورسیز کشمیریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ مختلف شعبوں میں نام پیدا کرنے والے کشمیری اس کنونشن کا حصہ ہوں گے۔
کنونشن کے دوران پینل گروپ ڈسکشنز اور پالیسی ڈائیلاگز منعقد کیے جائیں گے، جن میں آزادکشمیر کی مجموعی ترقی، معیشت اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر گفتگو ہوگی۔ پینل ڈسکشنز کے بعد سفارشات کی روشنی میں ایک جامع پالیسی بھی مرتب کی جائے گی۔
حکومت آزادکشمیر کی جانب سے کنونشن کے لیے خصوصی اور بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ کنونشن میں وزیراعظم آزادکشمیر، وفاقی وزراء اور ریاستی وزراء کی شرکت بھی متوقع ہے۔
کنونشن میں آئی ٹی، ہائیڈل پاور، سیاحت اور منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے جائیں گے، جبکہ سرمایہ کاروں کو حکومتی سہولیات اور مراعات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی علیحدہ عدالت کے قیام، وزیراعظم آزادکشمیر کے خصوصی ویب پورٹل اور سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو آپریشن کے قیام جیسے اقدامات بھی کنونشن کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ کنونشن میں آرٹ اینڈ کلچر شوز بھی پیش کیے جائیں گے تاکہ کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










