بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

18 فروری, 2026 11:13

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار کمپیوٹرائزڈ نیشنل شناختی کارڈ (CNIC) بنوانے والے پاکستانی شہری اب اس کارڈ کے لیے فیس ادا نہیں کریں گے۔

نادرا کے مطابق یہ سہولت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے، جو پہلی بار غیر سمارٹ چپ CNIC بنوا رہے ہیں۔ شہری نادرا کے کسی بھی سینٹر پر جا کر 15 دن کے اندر اپنا کارڈ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

پروسیسنگ وقت اور اختیاری فیس

نادرا نے واضح کیا ہے کہ پہلی بار CNIC کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ تاہم، اگر شہری اپنی CNIC جلدی چاہتے ہیں تو وہ درج ذیل سروسز استعمال کر سکتے ہیں:

  • Urgent Service: 12 دن میں ڈیلیوری، فیس 1,150 روپے

  • Executive Service: 6 دن میں ڈیلیوری، فیس 2,150 روپے

آن لائن اپائنٹمنٹ کی سہولت

نادرا نے Pak ID موبائل ایپ میں اپائنٹمنٹ بکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔ شہری ایپ کے ذریعے اپنے قریب ترین نادرا سینٹر کے لیے وقت منتخب کر کے ملاقات طے کر سکتے ہیں۔
نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقررہ وقت سے کم از کم 10 منٹ پہلے سینٹر پہنچیں تاکہ ان کی پروسیسنگ ترجیحی بنیاد پر ہو سکے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سہولت

نادرا نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی موبائل رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے تاکہ وہ آسانی سے CNIC حاصل کر سکیں۔

یہ اقدام نادرا کی جانب سے شناختی سہولتوں کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس سے شہریوں کو کم وقت میں اور بغیر اضافی فیس کے کارڈ حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔