بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،قوم دشمن کے خلاف پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

18 فروری, 2026 12:47

پشاور: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم دشمن عناصر کے خلاف پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے ترلائی میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں واضح ہے کہ جس نے ایک انسان کا قتل کیا، گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔

انہوں نے کل باجوڑ میں مدرسے پر حملے کو بھی انسانیت دشمن کارروائی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

چیئرمین نے پاکستان اور چین کے تعلقات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی۔

یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں رمضان کے چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔