واشنگٹن میں شہباز شریف اور مارکو روبیو کی ملاقات

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مارکو روبیو نے غزہ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں بانی رکن کی حیثیت سے شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اکتیس جنوری کو بلوچستان میں ہونے والے ہولناک حملوں اور چھ فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے ٹرمپ کو جنوبی ایشیاء کا محسن قرار دے دیا
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اس خطرے کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
ملاقات میں حالیہ اہم معدنیات وزارتی اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔ فریقین نے اہم معدنی وسائل اور توانائی کے شعبے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا اور امریکی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو نئی جہت مل سکتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












