جمعہ، 20-فروری،2026
جمعہ 1447/09/03هـ (20-02-2026م)

عرفانِ رمضان کی روح پرور محفل، جی ٹی وی نیوز کی خصوصی نشریات مقبول

20 فروری, 2026 10:33

رمضان المبارک کی آمد پر جی ٹی وی نیوز کی خصوصی افطار نشریات ’’عرفانِ رمضان‘‘ نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

پانچ گھنٹے طویل اس خصوصی ٹرانسمیشن میں روحانیت، صحت، علم اور ذوقِ نعت کو یکجا کیا گیا۔ معروف ثناء خواں فرحان علی وارث نے ابتدائی حصے میں اپنے مخصوص انداز سے منقبت پیش کی اور محفل کو وجد میں لے آئے۔ ان کے کلام ’’اللہ ہو‘‘ کی صداؤں نے ماحول کو نورانی بنا دیا۔

ٹرانسمیشن کی میزبانی محمد ولید شیخ نے کی، جنہوں نے ناظرین کو رمضان چودہ سو سینتالیس ہجری کی پہلی افطاری پر خوش آمدید کہا۔ پروگرام میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف نعت خواں عباس ابدال اور بینائی سے محروم نعت خواں عباس ابدالی نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا، جبکہ ننھے نعت خواں سید اشر رضا رضوی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اختتامی لمحات میں معروف نعت خواں زین سعیدی نے روح پرور کلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سحر سے افطار تک نور ہی نور، روحانیت، علم اور ذائقے کا حسین امتزاج، عرفانِ رمضان آرہا ہے

صحت کے حوالے سے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر فواد فاروق نے دل کے مریضوں کو رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مریض کی حالت مستحکم ہو تو روزہ رکھا جا سکتا ہے، تاہم غیر مستحکم کیفیت میں احتیاط ضروری ہے۔

پروگرام میں استقبالِ رمضان اور اس کے تقاضوں پر بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر مفتی رشید احمد خورشید، قاری خلیل الرحمان اور علامہ امین شہیدی نے رمضان کے روحانی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے روزہ، تقویٰ، احتساب، تزکیہ اور صلہ رحمی کی اہمیت بیان کی۔ علماء کا کہنا تھا کہ یہ مہینہ اصلاحِ نفس اور تعلق باللہ کو مضبوط کرنے کا سنہری موقع ہے۔

ٹرانسمیشن میں تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مقرر مطیع الرحمٰن نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی فکر انگیز گفتگو کو حاضرین نے خوب سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ معروف شیف شیف گلزار نے قورمہ اور پالک آلو کے پکوڑے تیار کر کے افطار دسترخوان کو مزید لذیذ بنا دیا۔

’’عرفانِ رمضان‘‘ نے عبادت، علم، صحت اور ذوقِ نعت کو یکجا کر کے ناظرین کو ایک یادگار اور بامقصد افطار ٹرانسمیشن فراہم کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔