ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر بھی ایم ٹیگ لازمی قرار

22 فروری, 2026 12:09

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکل پر بھی ایم ٹیگ لازمی کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر میں سفر کو زیادہ محفوظ اور منظم بنانا ہے۔

شہری 13 مقررہ پوائنٹس پر اپنے شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل کے کاغذات کے ہمراہ ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ تمام اقسام کی موٹر سائیکل، ہیوی بائکس اور بینکیا بائکس پر لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت

اب تک اسلام آباد میں چھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ آن لائن ٹیکسی اور بینکیا رجسٹریشن کا عمل الگ سے جاری رہے گا تاکہ شہری آسانی سے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔

سرکاری بیان میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایم ٹیگ مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔