اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت چھ اضلاع میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف آپریشن

نیشنل انفورسمنٹ ڈرائیو کے تحت پاکستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، مری اور جہلم میں بیک وقت کیے گئے اس سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں چار سو سے زائد پولیس اہلکار، لیڈی پولیس، رینجرز اور انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا افغانستان پر حملوں سے قبل امریکہ و ایران سمیت دیگر ممالک سے سفارتی رابطہ
اس مشترکہ کارروائی کے دوران مختلف اضلاع سے متعدد غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے پاس قیام کے لیے کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھی۔
راولپنڈی میں گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ مری میں پچاس گھروں اور چالیس دکانوں کی چیکنگ کے دوران تین غیر قانونی افغان شہریوں سمیت چودہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
جہلم اور چکوال میں بھی درجنوں مقامات کی تلاشی لی گئی، جہاں سے اشتہاری ملزمان اور مفرور افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اٹک میں تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











