ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گرگئی!!! سینئر رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

23 فروری, 2026 08:35

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سابق رکن اسمبلی راجہ مجاہد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شمولیت کی تقریب میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور حنیف عباسی بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے نئے آنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ن لیگ خطے میں مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مزید سیاسی شخصیات بھی جلد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو سکتی ہیں۔ قیادت کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا۔ کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔ عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے گی۔ اس کا مقصد ووٹرز تک پارٹی پیغام پہنچانا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات جولائی میں متوقع ہیں۔ الیکشن کے لیے انتظامی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ غلام مصطفیٰ مغل کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتیں امیدواروں کے انتخاب اور انتخابی مہم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔