ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

ن لیگ کے رہنما اقبال سندھو کی اہلیہ حنا ملک انتقال کر گئیں

23 فروری, 2026 11:43

ن لیگ برطانیہ کے رہنما اقبال سندھو کی اہلیہ حنا ملک انتقال کر گئیں۔

برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی خبر سن کر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

مرحومہ حنا ملک ایک نہایت ملنسار، بااخلاق اور انسان دوست شخصیت کی مالک تھیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین کی ایک فعال اور مخلص رہنما کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی رہیں۔ اپنے شوہر اقبال سندھو کے ساتھ مل کر سماجی، سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہیں۔

حنا ملک ایک قابل اعتماد موٹیویشنل اسپیکر بھی تھیں اور ہر موضوع پر مدلل بات کرنے اور لوگوں کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔ انہیں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز سے خصوصی قربت حاصل تھی اور وہ اکثر ان کے ساتھ یادیں عوامی محافل میں شیئر کیا کرتی تھیں۔

مرحومہ خواتین کی خودمختاری، سماجی بہبود اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں۔ برطانیہ میں بھی انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور انہوں نے اپنے اخلاق، خلوص اور کردار سے لوگوں کے دل جیت رکھے تھے۔ ان کے انتقال سے مسلم لیگ (ن) اور سماجی حلقے ایک نمایاں رہنما سے محروم ہو گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔