ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر حتمی دلائل طلب

24 فروری, 2026 12:34

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ کو بند کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے آئندہ پیشی پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ بانی تحریک انصاف کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی نمائندگی بیرسٹر ظفر اللہ نے کی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت بھی عدالت کے روبرو موجود تھے۔ سماعت کے دوران علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ سلمان اکرم راجہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی آنکھ کے علاج کیلئے پمز منتقلی، دوسرا انجکشن لگا دیا گیا، صحت تسلی بخش قرار

وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں بانی سے ملاقات کے حوالے سے عدالت نے حکم جاری کیا تھا، تاہم ملاقات نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے استدعا کی کہ پہلے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ جواب جمع کرایا جا سکے۔ اس موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ آیا پاکستان تحریک انصاف اس مقدمے میں جواب داخل کرنا چاہتی ہے یا نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ پارٹی بھی اس کیس میں فریق ہے اور اسے اپنا مؤقف پیش کرنا ہوگا۔ فریقین کی درخواست پر عدالت نے مزید سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل سننے کا عندیہ دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔