ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

پاکستان اور طالبان مخالف دھڑوں کے درمیان رابطوں کی اطلاعات

24 فروری, 2026 12:32

مختلف افغان ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان نے طالبان کے مخالف سیاسی دھڑوں کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت افغانستان کے سیاسی مستقبل کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتی ہے، بشرطیکہ طالبان مخالف سیاست دان اس معاملے پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے کی ہمت دکھائیں اور پاکستان کے ساتھ اپنے رابطوں کو واضح انداز میں آگے بڑھائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاص طور پر وہ حلقے جو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں سرحدی تنازعات، علاقائی دعوؤں یا لویا جرگہ اور اقتدار میں شراکت جیسے معاملات کو بنیاد نہیں بناتے، وہ اس عمل میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں سابق پولیس افسر کا قتل، طالبان کا مخالفین کو عام معافی کا دعویٰ متنازع

ذرائع کے مطابق اگر یہ مذاکرات عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو افغانستان میں طاقت کے توازن اور سیاسی صف بندی میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔

مختلف طالبان مخالف افغان حلقوں نے سماجی میڈیا پر اس خبر پر اپنے تبصرے میں کہا کہ افغانستان اس وقت داخلی و خارجی دباؤ کا شکار ہے اور کسی بھی ہمہ گیر سیاسی عمل کے بغیر پائیدار استحکام ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان واقعی طالبان مخالف قوتوں سے بات چیت کر رہا ہے تو یہ اقدام افغانستان کی آئندہ سیاسی سمت متعین کرنے میں اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔