ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

پاک افغان سرحدی علاقوں میں نگرانی سخت، عوام اور فوج شانہ بشانہ

24 فروری, 2026 10:58

پاک افغان سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر لوئر کرم کی تحصیل علی زئی سے مقامی باشندے شورکو سرحدی علاقے کی جانب پہنچ گئے تاکہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر سکیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان سرزمین سے ممکنہ دراندازی کے خدشات کے بعد مقامی آبادی نے رضاکارانہ طور پر سرحدی علاقوں کا رخ کیا۔

منگک، شورکو، تنگئی اور ولی چائنا سمیت شیعہ برادری کے نمائندے جبکہ مکھئی زئی صدہ، ارراولی، مولا جان کلے اور دیگر سنی اکثریتی علاقوں کے رہائشی بھی سرحد پر جمع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے والے ممالک پر مزید ٹیرف عائد کروں گا : ٹرمپ

دونوں مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان فوج کے جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا، جسے مقامی سطح پر اتحاد اور یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

علاقے میں نگرانی اور چوکسی کا عمل جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی حکام صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ سرحد کے دفاع کے لیے عوام اور فورسز ایک صف میں کھڑے ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔