سعودی عرب سے بے دخل خاتون کراچی پہنچتے ہی گرفتار

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے سعودی عرب سے بے دخل کی جانے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق خاتون کا تعلق بہاولپور سے ہے اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ دو ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک گئی تھی جہاں اسے ایک منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ بار کونسل کا گورنر سندھ کی برطرفی کا مطالبہ
حکام نے بتایا کہ نیٹ ورک میں لاہور سے زینی، اوکاڑہ سے حسیب اور سعودی عرب میں حاجی اللہ وسایا شامل ہیں۔ خاتون مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
اسی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں جعلی دستاویزات پر کمبوڈیا جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو روک لیا گیا۔ حکام کے مطابق مشکوک حلیے اور کاغذات کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











