پاکستان میں پی ایچ ڈی اسکالرز کی تعداد میں اضافہ، مگر روزگار کا بحران برقرار

ادارے گیلپ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک کی ایک سو انیس جامعات سے 32 ہزار 6 سو 40 پی ایچ ڈی اسکالرز فارغ التحصیل ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ڈاکٹریٹ ڈگریاں کیمسٹری کے شعبے میں دی گئیں جن کی تعداد دو ہزار چار سو تینتیس ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ پچیس برسوں میں پی ایچ ڈی کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم ملازمت کی کوئی ضمانت موجود نہیں۔ تقریباً پچاس فیصد اسکالرز خواتین ہیں مگر ان میں سے بڑی تعداد عملی میدان میں شامل نہیں ہو پاتی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ڈنڈے کی نہیں ہیلنگ ٹچ کی ضرورت ہے : مشاہد حسین کی جی ٹی وی سے گفتگو
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم کو معیشت کی ضروریات سے ہم آہنگ نہ کیا گیا تو جامعات پر دباؤ اور بے روزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایچ ای سی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کردہ اس رپورٹ میں پالیسی سازوں کو تعلیمی ڈھانچے پر نظر ثانی کی سفارش کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












