پاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اسٹریٹجک شراکت داری میں توسیع

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے ایک اور اہم اسٹریٹجک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
اس پیش رفت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت آئی ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے مطابق تین ماہ قبل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے اور اب دونوں ممالک ایک اور بڑے اسٹریٹجک منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں جو دونوں معیشتوں کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی کابینہ کی پاکستان کے ساتھ معاہدوں کی منظوری
دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے ایک جامع فریم ورک کے آغاز پر بھی اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانا ہے۔ اس فریم ورک میں توانائی، صنعت، کان کنی، معلوماتی ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور خوراک کی سلامتی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب پہلے ہی بجلی کے بین الاقوامی رابطہ منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران دونوں ممالک چونتیس مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر چکے ہیں جن کی مجموعی مالیت دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔
حکام کے مطابق دفاعی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








