روس یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں : پاکستان

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور پائیدار امن صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
روس یوکرین جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان ابتدا سے ہی تنازع کے حل کے لیے بات چیت پر زور دیتا آیا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ سن 2022 میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی بھی پاکستان نے تائید کی تھی اور اب بھی یہی خواہش ہے کہ دونوں ممالک دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ڈرون فراہم کیے : امریکی سفیر
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے منشور اور علاقائی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات سے ہی آ سکتا ہے اور امید ظاہر کی کہ فریقین سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں گے۔
اسی موقع پر پیرس میں واقع ایفل ٹاور پر یوکرین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوکرینی پرچم کے رنگوں کی روشنی کی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








