ای ٹیکسی اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟ اہم خبر آگئی

New Taxi Scheme Launched!! How Men and Women Can Apply?
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف ہونے والی ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی۔
اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 ای وہیکلز فراہم کی جائیں گی۔ اس اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے، اور خواتین ڈرائیوروں والی گاڑیوں کا رنگ الگ رکھا جائے گا تاکہ پہچان آسان ہو۔
اس اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
مزید یہ کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت کی جانب سے ادا کی جائے گی۔ ای ٹیکسی اسکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں کی جا سکے گی، تاکہ عام شہری اور ڈرائیوروں کو مالی سہولت فراہم ہو۔
یہ اسکیم نہ صرف ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دے گی بلکہ خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










