ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

فتنہ پارٹی مریم نواز کیخلاف گھٹیا سوشل میڈیا مہم چلا رہے ہیں : عظمیٰ بخاری

26 فروری, 2026 15:36

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف منظم اور گھٹیا سوشل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد سیاسی کردار کشی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک منظم اور نازیبا مہم چلائی جا رہی ہے۔ یہ مہم فتنہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم اور بعض نام نہاد یوٹیوبرز چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ خود کو صحافی کہتے ہیں مگر ان کے طرز عمل سے صحافت کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔ جب ان افراد کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو اسے سیاسی انتقام اور اظہار رائے پر قدغن قرار دیا جاتا ہے۔ ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف 2014 سے مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے، مگر وزیر اعلیٰ اپنی توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس اہلکار شہریوں کو “سر” کہہ کر مخاطب کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف جہاز کی آڑ میں گھٹیا کمپین کررہے ہیں۔ میرا سوال ہے کیا باقی وزیر اعلیٰ کیا رکشہ استعمال کرتے ہیں؟ فتنہ فساد پارٹی کا وزیر اعظم پچپن کلو میٹر قیمت سے بنی گالہ کی شٹل سروس چلاتا تھا۔ جس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا تھا، جس نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نے پچیس پچیس ہزار پر لوگوں کو بھرتی کیا وہ آج ٹرینڈ کے طور پر یہ سب کررہے ہیں۔ بہانہ بنا کر انھوں نے جیسی کمپین کی ہے یہ بات ثابت کرتی ہے ان کی گھر کی تربیت بھی غلط ہے۔ ان کا لیڈر پہلے بھی اپنے جلسوں میں ذومعنی گفتگو کیا کرتا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج، الیکٹرک بسیں، آسان کاروبار قرضے، ستھرا پنجاب پروگرام اور گھروں کی تعمیر جیسے اقدامات عوامی فلاح کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ منفی مہم سے وزیر اعلیٰ کی ساکھ متاثر نہیں ہوگی بلکہ اس سے مہم چلانے والوں کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔