ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

پنجاب اسمبلی میں نئے ہوائی جہاز کی خریداری پر شدید ہنگامہ

26 فروری, 2026 11:00

لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کے لیے نئے ہوائی جہاز کی خریداری کے معاملے نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب 11 ارب روپے کے جہاز پر راجن پور کے دورے پر جائیں گی؟

اس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "جس طرح بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پر سفر کر سکتے ہیں، یہ پنجاب حکومت کا جہاز ہے، استعمال کرنا حکومت کی مرضی ہے۔”

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے سوال اٹھایا کہ جہاز کس مد میں خریدا گیا اور اس کی ضرورت کیا تھی، جس پر اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایوان میں کاغذی جہاز لہرا کر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

اسپیکر نے وضاحت دی کہ جہاز کی خریداری پر رائے دینا ان کا کام نہیں، تاہم اگر جواب دینا ہوتا تو خریداری کو درست قرار دیتے۔

بعد ازاں اپوزیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور قید پر بات کی، جس پر رانا ارشد نے تنقید کرنے والوں کو اپنے دور حکومت پر بھی نظر ڈالنے کا مشورہ دیا۔

حکومتی رکن احسن رضا نے اپوزیشن کے بانی کو نشئی قیدی قرار دیا، جس کے بعد ایوان غیر پارلیمانی زبان سے گونج اٹھا۔ اسپیکر نے فوری ہدایت کی کہ قائدین کے خلاف غیر مناسب الفاظ کا استعمال بند کیا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔