ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

مصطفیٰ عامر قتل کیس : ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد

26 فروری, 2026 15:36

کراچی : مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

کراچی میں اکیس سالہ مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کی سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مصطفیٰ عامر کے قاتل ارمغان کا عدالت میں نیا ڈراما؛ مقدمے کی نقول لینے سے انکار

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے مقتول کو بلوچستان لے جا کر زندہ جلایا۔ مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج ہے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا اور مزید سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کر دی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔