ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانی ہوجائیں ہوشیار !!!

26 فروری, 2026 09:45

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے گلشن اقبال میں ایک جعلی ٹریول ایجنسی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران 8 پاکستانی پاسپورٹس، 2 چیک بکس اور 3 مہریں برآمد کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار دلانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کرتے تھے اور غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیتے تھے۔ ملزم اینڈریو رابرٹ کاروبار سے متعلق کوئی قانونی لائسنس پیش نہیں کر سکا۔

کارروائی کے دوران مختلف ممالک کے ورک ایگریمنٹس اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریول ایجنسی کا مالک متحدہ عرب امارات میں بھی اسی نوعیت کا کاروبار کر رہا ہے۔

ایف آئی اے نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو محتاط رہنے اور صرف قانونی اور رجسٹرڈ ایجنسیوں کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ کارروائی غیر قانونی امیگریشن اور جعلی کاروباری نیٹ ورکس کے خلاف موثر قدم قرار دی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔