پاسپورٹ رکھنے والے خبردار!!! حکومت کا سخت فیصلہ

Passport Holders Alert! Government Takes a Strict Decision
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی شخص غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جائے اور ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی نے کہا کہ بھیک مانگنے کے لیے کوئی ویزا نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ عمرہ ویزا حاصل کر کے سعودی عرب جاتے ہیں اور وہاں بھیک مانگتے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ایسے عناصر کی نشاندہی کے بعد پاسپورٹ بلاک کر دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف جرائم میں ملوث ہزاروں افراد کے پاسپورٹ بند کیے جا چکے ہیں۔ ان افراد کو پانچ سال تک پاسپورٹ کی تجدید کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اسپین میں تقریباً 20 ہزار پاکستانیوں کو رہائش کی اجازت ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیورو آف امیگریشن سے متعلق شکایات پر بھی کام کیا گیا ہے۔ نظام کو بہتر بنانے کے لیے لائسنس ہولڈرز کے لیے نئی شرائط رکھی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت قانونی اور محفوظ طریقے سے بیرون ملک جانے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس کے لیے امیگریشن نظام کو مزید شفاف بنایا جا رہا ہے تاکہ عام شہریوں کو سہولت مل سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











