ڈاکٹر مہوش کے قتل میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری، تلخ کلامی کس وجہ سے ہوئی؟

کوہاٹ میں ڈاکٹر مہوش کے قتل کے کیس میں پولیس نے ملزمان کی تصاویر جاری کر دی ہیں تاکہ عوام مدد فراہم کریں اور انہیں جلد گرفتار کیا جا سکے۔ پولیس کے مطابق قتل کے دو اہم ملزمان ابھی تک فرار ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر مہوش اور ملزم کے درمیان ہسپتال میں تلخ کلامی کا واقعہ محض مریض کے چیک اپ کے سلسلے میں نہیں ہوا بلکہ اس بات پر ہوا کہ ڈاکٹر مہوش نے ملزم کو خواتین کے لیے مختص جگہ سے الگ مردوں میں جا کر بیٹھنے کی ہدایت دی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ملزم کو یہ محسوس ہوا کہ ڈاکٹر مہوش نے اسے دیگر افراد کے سامنے بے عزتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزم نے نام نہاد غیرت کے بہانے ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔
کوہاٹ پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کرتے ہوئے حیات گل اور سیف علی خان کے نام سے مشتبہ افراد کی شناخت کی اور ان کی تصاویر جاری کیں۔

ڈی پی او شہباز الٰہی نے کہا کہ دونوں ملزمان ایک دوسرے کے دوست ہیں اور واردات کے بعد سے روپوش ہیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ملزمان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو قریبی تھانے سے رابطہ کریں۔ گرفتار کیے جانے کے بعد ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










