ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کی شہید لیفٹیننٹ کرنل گل فراز کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

26 فروری, 2026 15:36

وزیراعظم نے مانسہرہ میں شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے نام سے دانش اسکول قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف مانسہرہ پہنچے، جہاں انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کی قبر پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ میں پولیس موبائل پر خونریز حملہ، ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکار شہید

وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطن عزیز کے دفاع میں عظیم قربانی دی اور ہمت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ مانسہرہ میں شہید کے نام سے دانش اسکول قائم کیا جائے گا تاکہ نئی نسل کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور پاک فوج شہید کے اہل خانہ کا مکمل خیال رکھیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔