ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کی توجہ بانی کی رہائی پر ہے، قومی سلامتی پر نہیں : خواجہ آصف

26 فروری, 2026 15:36

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت کی تمام تر توجہ اپنے بانی پر مرکوز ہے جبکہ قومی سلامتی اور دہشت گردی جیسے اہم معاملات نظر انداز ہو رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جماعت کی ترجیح اول و آخر اس کے بانی ہیں جبکہ دیگر قومی معاملات بے معنی ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکومت بانی کے لیے رہائی فورس بنانے کی بات کر رہی ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ ملک میں روزانہ پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں اور بعض واقعات میں انہیں زندہ جلایا گیا، مگر پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرنے سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 26 نومبر احتجاج کیس : پی ٹی آئی کے تیس کارکنان اشتہاری قرار

وزیر دفاع نے کہا کہ جماعت کے اندر شدید اختلافات ہیں لیکن ایک نکتے پر مکمل اتفاق پایا جاتا ہے کہ بانی کو جیل سے باہر نہ آنے دیا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کو مقدم رکھنا چاہیے، مگر یہاں ذاتی اور جماعتی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک بیٹھے بعض افراد سوشل میڈیا کے ذریعے حالات کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔