معروف سیاسی و سماجی رہنما انتقال کر گئے

Renowned Political and Social Leader Passes Away
مزنگ کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت حاجی غلام محی الدین انتقال کر گئے۔
حاجی غلام محی الدین کی نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے 567 اے ایل ڈی اے ایونیو، رائے ونڈ روڈ پر ادا کی جائے گی۔ جنازے میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی غلام محی الدین، ای ٹی او ایکسائز ندیم محی الدین اور اے سی ریونیو علیم محی الدین کے والد تھے۔ مرحوم سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عقیل احمد بلا کے سسر بھی تھے۔
اہلِ علاقہ اور سیاسی حلقوں نے مرحوم کے لیے دعا کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ حاجی غلام محی الدین اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود میں بھی سرگرم رہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










