ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر بیراج کی بحالی منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

26 فروری, 2026 15:36

وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر بیراج کی بحالی و جدید کاری منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں کیونکہ یہ منصوبہ سندھ کی زرعی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں سکھر بیراج کی بحالی اور جدید کاری منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو اور دیگر حکام نے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکھر بیراج صوبے کے آبپاشی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور 1932 میں تعمیر ہونے والا یہ تاریخی ڈھانچہ آج بھی دنیا کے بڑے آبپاشی نظاموں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی ہماری زراعت اور معیشت کی بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ بار کونسل کا گورنر سندھ کی برطرفی کا مطالبہ

حکام نے آگاہ کیا کہ منصوبہ تیسرے سال میں داخل ہو چکا ہے، ستائیس میں سے پچیس نئے گیٹس تیار ہیں اور چھیانوے فیصد سے زائد پیش رفت مکمل ہو چکی ہے۔ لیفٹ بینک کینالز کی بحالی مکمل ہے جبکہ نارا کینال پر کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام مراحل مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے لاکھوں ہاریوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔