عید الفطر کب ہوگی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی

When Will Eid al-Fitr Be? Ruet-e-Hilal Research Council Makes Prediction
پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ اعلان رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کیا ہے۔ کونسل کے مطابق 19 مارچ بروز جمعرات شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے باعث یکم شوال 21 مارچ کو متوقع ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 13 گھنٹے ہوگی۔ اگر چاند کی عمر 19 گھنٹے ہوتی تو اسے دیکھا جا سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند کو آنکھ، دوربین یا ٹیلی سکوپ سے نہیں دیکھا جا سکے گا۔ اس وجہ سے رمضان المبارک 30 دن پر مشتمل ہوگا۔
رویت ہلال کونسل کے مطابق 19 مارچ کو چاند نظر نہ آنے کے باعث ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ کو منانے کا قوی امکان ہے۔ حکومت اور مذہبی ادارے عوام کو عید کے دن کی باضابطہ اطلاع فراہم کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










